بنگلورو۔ 23نومبر (ایس او نیوز) ہندوستان کے اہم آئی ٹی والکٹرانکس پروگرام بنگلورو آئی ٹی ای ڈاٹ بز 2016کا 19واں ایڈیشن 28نومبر سے بنگلورو میں منعقد کیا جائے گا، جس میں عصری ٹکنالوجیز اور نئے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس کے لئے ہائی ٹیک سٹی نے مناسب مہارت کے سیٹس فراہم کئے۔ تین روزہ تقریب جس کا موضوع '' آئندہ کی توضیح '' دیا گیا ہے۔اس میں مصنوعی انٹلی جنس ' آئی او ٹی ' روبوٹکس ' بگ ڈیٹا ' ورچول ریالٹی اور آگومینٹیڈ ریالٹی ' الکٹرانکس سسٹم ڈیزائن' اینی میشن ' ویژول ایفکٹس اینڈ گیمنگ ' ایپس ڈیولپمنٹ ' اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ پر کانفرنس کے سیشن کے ساتھ ساتھ نمائش میں توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ تقریب بنگلورو کے پیالیس میں ہوگی جوتوقع ہے کہ بڑی 'بہتر ثابت ہوگی۔ ایک سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔